Get Alerts

ڈی آئی خان کے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان کے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:ڈی آئی خان کے کلاچی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران نائیک یاسر خان وطن پر قربان ہوئے۔ 34 سالہ شہید نائیک یاسر خان ضلع مردان سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سکیورٹی فورسز نے کہا کہ "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ  نے کامیاب آپریشن  پر خراج تحسین ، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ٹیگز: