Get Alerts

شاہین آفریدی کا بگ بیش لیگ ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ  سے روک دیا

شاہین آفریدی کا بگ بیش لیگ ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ  سے روک دیا

گیولنگ : پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بگ بیش لیگ (BBL) میں ڈیبیو میچ مایوس کن رہا، جس کے بعد امپائر نے انہیں خطرناک بولنگ کے باعث مزید بولنگ سے روک دیا۔

برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین نے 2.4 اوورز میں 43 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ ان کے اوورز میں تین نو بالز اور دو وائیڈز شامل تھیں۔ اگرچہ انہوں نے دوسرے اوور میں تین ڈاٹ بالز سے اچھا آغاز کیا، لیکن بعد میں لائن اور لینتھ برقرار نہ رکھ سکے۔

رینیگیڈز کی اننگز کے 18ویں اوور میں شاہین نے ٹم سیفرٹ اور اولی پیک کو خطرناک کمر کی اونچائی سے گیندیں کیں، جس پر امپائرز نے انہیں مزید بولنگ سے روک دیا۔ بولنگ سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ دیکھی گئی، جبکہ برسبین ہیٹ کے کپتان نیتھن میک سویینی نے اوور کی آخری دو گیندیں خود کروانی پڑیں۔

میلبورن رینیگیڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے شاندار 102 رنز (56 گیندوں) کی اننگز کھیلی، جبکہ اولی پیک نے 29 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے محمد رضوان نے نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں میں 4 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

ٹیگز: