برطانیہ: 50 سال بعد بھاپ سے چلنے والی ریل گاڑی پھر چل پڑی

برطانیہ: 50 سال بعد بھاپ سے چلنے والی ریل گاڑی پھر چل پڑی

لندن: بھاپ سے چلتی دھواں چھوڑتی، چُھک چھُک گاڑی کی 50 سال بعد برطانیہ میں واپسی ہو گئی۔ ریل گاڑی کی ٹکٹ کٹانے کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بھاپ سے چلنے والی ریل گاڑی ایک بار پھر سے برطانیہ مین بحال کر دی گئی۔

ریل کے انجن کی تیاری پر تیس لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی اور اس میں 18 سال کا عرصہ لگا۔ یہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے  ریل گاڑی 'یارکشائر' کی حسین وادیوں سے گزری تو دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔ اس سروس کو تین دن کے لیے بحال کیا گیا ہے اور باقاعدہ سروس کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں