شاہ سلمان اور روسی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ،شامی بحران سمیت مختلف امورپر گفتگو

شاہ سلمان اور روسی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ،شامی بحران سمیت مختلف امورپر گفتگو

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے دو طرفہ منفرد تعلقات کو فروغ دینے کے طریقو ں کا جائزہ لیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں نے شامی بحران کے حوالے سے واضح کیا کہ اس کے سیاسی حل اور شامی عوام کی مشکل ختم کرنے کے لئے مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔ دونوں سربراہان نے عالمی اقتصاد کی بہتری کے لئے بین الاقوامی تیل منڈی میں استحکام کی خاطر مفید تعاون کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ روس اور امریکہ دونوں بڑے مخالف ہیں اور خاص طور پر شام جنگ کے حوالے سے دونوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔