خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

 خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: file

 پشاور: الیکشن کمیشن آزاد کشمیرنےپاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمے میں گرفتار کیا۔ 

خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا مراسلہ بھی  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو جاری کردیا گیا، جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


علی امین کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں