Get Alerts

ڈھاکہ میں نئی قیادت کی آمد: وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے

ڈھاکہ میں نئی قیادت کی آمد: وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال 17 فروری کو ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان کی باقاعدہ نمائندگی کریں گے۔
بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اس اہم تقریب کے لیے خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ تاہم، وزیراعظم ان دنوں آسٹریا کے سرکاری دورے پر ہونے کے باعث خود شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔ برادر اسلامی ملک کے ساتھ سفارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
 وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اس شرکت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔احسن اقبال تقریب کے دوران بنگلہ دیش کی نئی قیادت کو پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔

ٹیگز: