Get Alerts

"ہینڈ شیک یا 'ڈیڈ لاک'؟  کیا بھارتی کپتان آج پھر 'جینٹلمین گیم' کی روایت توڑ دیں گے؟

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فضا ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ ماضی کے تلخ واقعات اور بھارت کے 6 جنگی طیارے گرنے کے واقعے پر تاحال برقرار غصے نے کھیل کے میدان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، آج ہونے والے بڑے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحہ (Handshake) نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد اپنی سیاسی ناراضگی کا اظہار کرنا ہے۔
کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھارتی ٹیم کے اس ممکنہ رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنے سے کھیل کی عالمی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا؛ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی تھی۔
اگرچہ میدان سے باہر سفارتی درجہ حرارت بلند ہے، لیکن شائقینِ کرکٹ اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ کولمبو میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں 
 کھیل ہمیشہ ملکوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے بار بار کھیل میں سیاسی تلخیوں کو لانا "جینٹلمین گیم" کے اصولوں کے منافی سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: