تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق جائزہ اجلاس آج ہوگا

سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے عالمی وبا  کے پیش نظر تعلیمی اداروں کوکھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں عالمی وبا کی موجودگی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا اس ضمن میں کہناہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائیگا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرشفقت محمود کا کہناہے کہ طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیع ہوگی ۔گزشتہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا .

فیصلہ ہوا تھا کہ 18 جنوری کونویں ، دسویں گیارویں اور بارہویں کے طلبہ تعلیمی اداروں میں جاسکیں گے ۔ 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک بچے سکول جائیں گے ۔

مارچ اور اپریم میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں ، بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے ۔

اطلاعات ہیں کہ موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی ، خیال رہے کہ عالمی وبا کی تشویشناک صورتحال کے سبب 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔