سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس آج پھر ہو گا

سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس آج پھر ہو گا

سلام آباد:  سپریم جوڈیشل کونسل کا  سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر  اجلاس آج پھر ہوگا۔

           
سپریم جوڈیشل کونسل میں گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نےسپریم کورٹ کے مستعفی جج مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر کارروائی انتخابات تک ملتوی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ ہفتے عہدے استعفیٰ دیاجسے صدر پاکستان نے منظور کر چکے ہیں جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج کے استعفے کے باوجود کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج سپریم کورٹ مظاہر علی اکبر نقوی کی جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اوپن کرنے کی اجازت دے دی۔

مصنف کے بارے میں