سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے 

 سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے 

ممبئی : سابق بھارتی  کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کاشکا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے اپنی جعلی ویڈیو بھی شیئر کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف اور ان کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گیمنگ ایپ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی مذکورہ جعلی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی ویڈیو اور آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔سابق کھلاڑی نے اپنے مداحوں کو جعلی ویڈیو کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہے۔ 

انہوں نے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مسلسل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہوتا ہوا دیکھنا پریشان کن ہے۔ میری صارفین سے درخواست ہے کہ اس طرح کی تمام ایپس، اشتہارات اور ویڈیوز کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں۔

def35d0201505b6abbee3ff14b456c49

مصنف کے بارے میں