Get Alerts

امریکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، برطانوی اور اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

امریکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، برطانوی اور اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

لندن:برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ تمام امریکی اقدامات اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ واشنگٹن حملے کی تیاری مکمل کر چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور امریکا چند روز کے اندر ایران کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم امریکی یا ایرانی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

ٹیگز: