Get Alerts

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں مجموعی طور پر 13 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع کرم میں کیے گئے آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے جاوید بلوچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: