Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کے لیے ہنر کی اہمیت پر پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کے لیے ہنر کی اہمیت پر پیغام

لاہور  : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ہنر آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ ہنر وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور اب صرف ڈگری کافی نہیں، بلکہ ہنر وہ حقیقی طاقت ہے جو قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہارت صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت بھی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں ایڈ ٹیک اور میٹرک کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، اور زراعت، ماحولیات سمیت تمام سرکاری محکموں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز دی جا رہی ہیں جو اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ٹولز ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کو جدید سکلز فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ پنجاب میں فری لانسرز کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیشن پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے اور ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ ہر نوجوان کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر ہو، کیونکہ مہارت نہ صرف روزگار کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ عزت اور ترقی کی ضمانت بھی ہے۔ ان کا خواب یہ ہے کہ پنجاب کا نوجوان صرف نوکری کا طلب گار نہ ہو بلکہ روزگار دینے کے قابل ہو۔

مریم نواز نے اپنے مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فری لانسنگ سے لے کر انٹرپرینیورشپ تک ہر میدان میں کامیاب ہوں۔

ٹیگز: