Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، معاشی اشاریے، اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ معاشی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ امن و امان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے حالیہ فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو "فیڈرل کانسٹیبلری" کا نام دینے اور اس ادارے کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اس حوالے سے قانونی و انتظامی تبدیلیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: