Get Alerts

این ڈی ایم اے کی تیاریوں پر بریفنگ،وزیراعظم کی مون سون سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

 این ڈی ایم اے کی تیاریوں پر بریفنگ،وزیراعظم کی مون سون سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملاقات کی، جس میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں، جبکہ بروقت معلومات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی ملاقات کی، جس میں وزارت داخلہ سے متعلق امور اور جاری معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

ٹیگز: