Get Alerts

شہداء کا احترام قومی فریضہ ہے، امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، مراد علی شاہ

شہداء کا احترام قومی فریضہ ہے، امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور برداشت کے فروغ کے لیے قومی اتحاد کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اور صوبائی پیغام امن کمیٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا، جس میں امن کے قیام اور مثبت پیغام کے فروغ کے لیے کمیٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء سے متعلق کسی بھی قسم کی توہین آمیز گفتگو نامناسب اور ناقابل برداشت ہے، کیونکہ شہداء نے اپنی قربانیوں سے ملک کے امن اور سلامتی کے لیے کردار ادا کیا۔

اجلاس میں نفرت انگیز رویوں کے خاتمے اور معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

ٹیگز: