Get Alerts

قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

مظفر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے، اس کے خلاف کسی بھی قسم کی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔

مظفر آباد میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی دفاعی صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور دانشمندانہ حکمت عملی ضروری ہے۔

کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ایسا حل تلاش کرنا ہوگا جو تمام متعلقہ فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔

ٹیگز: