Get Alerts

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل، مقابلوں میں سنسنی بڑھانے کا فیصلہ

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل، مقابلوں میں سنسنی بڑھانے کا فیصلہ

دبئی : ابتدائی مرحلے میں پانچ گروپس ہوں گے، جن میں ہر گروپ کی چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی، ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں سپر 10 کا حصہ بنیں گی۔

نئے فارمیٹ کے تحت سپر 10 مرحلے کے دونوں گروپس کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کے درمیان پہلی بار ایلیمینیٹرمیچز کھیلے جائیںگے۔ ان میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی نے اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے 16 ٹیموں پرمشتمل عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کی حتمی منظوری نومبر میں متوقع ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے 2028ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے کوالیفکیشن نظام کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2026ء کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل نہ کرنے والی ٹیمیں گلوبل کوالیفائر کھیلیں گی، جبکہ افریقا، ایشیا، یورپ، امریکا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن سے ٹیمیں عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ٹیگز: