بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی

 بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سرمائی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین سے  بلوں میں3 ماہ تک 42 پیسے فی یونٹ اضافی ہر ماہ  وصول کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔



مصنف کے بارے میں