میئر کراچی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم الرحمنٰ

میئر کراچی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم الرحمنٰ
سورس: File

کراچی: حافظ نعم الرحمٰن نے کہا کہ  میئر کراچی تو جماعت اسلامی کا  ہی بنے گا۔  آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔ اگر ہمارے تمام ارکان آئیں گے تو ہمیں سو فی صد ووٹ ملیں گے۔ 

میئر کراچی کےنامزد امیدور امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ  نعم الرحمٰن نے آرٹس کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انشا اللہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا ۔ آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔ اگر ہمارے تمام ارکان آئیں گے تو ہمیں سو فی صد ووٹ ملیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے لوگوں کو غائب کیا ،  دنیا کو معلوم ہے کہ لوگوں کو الگ کر کے رکھا ہوا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو کچھ معلوم نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں