عالمی سازش کا شکار ہیں، آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے ، خود مختار ملک ہیں فیصلے خود کریں گے، 30 جون سے پہلے خوشخبری ملے گی: ڈار 

عالمی سازش کا شکار ہیں، آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے ، خود مختار ملک ہیں فیصلے خود کریں گے، 30 جون سے پہلے خوشخبری ملے گی: ڈار 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے ۔ عالمی مانیٹری فنڈز چاہتا ہے کہ کسی شعبے کو ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے۔ عالمی سازش کا شکار ہیں۔ 30 جون سے پہلے خوشخبری ملے گی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف یہ چاہتا ہے کہ ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے ۔ آئی ایم ایف کو اس سے متفق ہونے کیلئے بریفنگ دیں گے ۔ ہم ایک خودمختار ملک ہیں ہمیں اتنا حق تو ہم  اپنے فیصلے خود کریں ۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ نہیں دیں گے تو شرح نمو کیسے بڑھے گی۔ ریونیو نہیں آئے گا تو ملک کیسے چلے گا۔ آئی ٹی کی برآمدات کو آئندہ پانچ سال میں 15 ارب ڈالر تک لیکر جائیں گے۔زرعی شعبے کو آئندہ مالی سال 2250 ارب روپے کے زرعی قرضے دیئے جائیں گے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال 1750 ارب روپے کے زرعی قرضے اب تک جاری کئے جاچکے ہیں۔آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ضروری تھا۔بھارت نے ہر ریاست میں اس سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ دی ہوئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں