Get Alerts

اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر کروز میزائلوں سےنیا حملہ کردیا

اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر کروز میزائلوں سےنیا حملہ کردیا

تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر اہم شہروں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس میں ایرانی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر سمیت دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے آج ایک نیا حملہ کیا، جس میں تہران کے علاوہ ایران کے جنوبی شہر بندر عباس اور دیگر علاقوں میں بھی کروز میزائل داغے گئے۔ ایرانی خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حملوں میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنایا گیا ہے، جہاں ایران کی فوجی قیادت موجود تھی۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی حملوں میں ایران کے شاہران آئل ڈپو اور قدرتی گیس کی دو اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آیا اور جوابی کارروائی کی گئی، تاہم ابھی تک اس حملے کے نتائج کے بارے میں مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس حملے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ "آیت اللہ کی حکومت ہر جگہ نشانہ بنے گی اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے فوجی اقدامات جاری رکھے گا۔" ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی فوجی پالیسی میں مزید شدت لانے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: