Get Alerts

آزاد کشمیر میں شہریوں کا سخت ردعمل، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر لاقانونیت پھیلانے کا الزام

آزاد کشمیر میں شہریوں کا سخت ردعمل، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر لاقانونیت پھیلانے کا الزام

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں شہریوں اور تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے لاقانونیت اور انتشار پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ زبردستی بازار بند کرانے اور ہڑتالوں کی دھمکیوں کے ذریعے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رہا ہے، جس سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

تاجر برادری کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ مقامی سطح پر خوف اور بے چینی کی فضا بھی پیدا ہو رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال پر فوری قابو پایا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ خطے میں امن و امان اور معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

ٹیگز: