بلاول بھٹو زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا
سورس: File photo

کراچی ،پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں واضع کامیابی ملی ہے اورعوام کی حمایت ہمارے ساتھ ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا، پریذائیڈنگ افسر نے اپنی مرضی کا نتیجہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جائز ووٹ مسترد کر کے اپنے امیدوار کو کرسی پر بیٹھا دیا گیا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ڈی ایم کے امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آئے گا تو معلوم ہوجائے گا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ حیدرآباد میں شجرکاری مہم کے تحت ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔