حکومتی اتحادی 100 فیصد اپوزیشن کے ساتھ ہیں: چودھری پرویز الہٰی

حکومتی اتحادی 100 فیصد اپوزیشن کے ساتھ ہیں: چودھری پرویز الہٰی
سورس: File

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں ۔ سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں۔

ق لیگ کے پرویز الہی نے اپوزیشن میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور مولانا کے  اتحاد کو پکا اور دیرپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔

انہوں ںے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اب عمران خان کو خود آگے آنا ہوگا اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم اپوزیشن سے ان کی طرف آئیں تو ان کو خود آگے آنا ہوگا۔ عمران خان اب ایک ایک ووٹ والوں کے پاس جا رہے ہیں اگر پہلے ہی چلے جاتے تو یہ نوبت نہیں آتی۔ 

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم  مشکل میں ہیں ۔ حکومتی اتحادیوں کا سو فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔حکومت نے تعلقات بنائے نہیں بگاڑے ہیں۔ غلط مشوروں کی وجہ سے  وزیراعظم یہاں تک پہنچے ہیں ۔ترین گروپ عثمان بزدار  کوہٹاکر ہی دم لے گا۔ حکومت کے سوا تمام جماعتوں  نے ہمیں  وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزارت اعلیٰ مل جائے تو پی  ٹی آئی کی کوتاہیاں دورکردیں گے۔شہبازشریف سے بات ہوئی ہے، جلد دوبارہ ملاقات ہوگی۔ اپوزیشن میں  آصف  زرداری ضامن ہوں گے۔  ایم کیو ایم کے آصف زرداری کے ساتھ کچھ مسائل ہیں ۔ ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔ اکیلے نہیں  سب اکٹھے فیصلہ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں