Get Alerts

پی ایس ایل 11: ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی

پی ایس ایل 11: ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کا ٹور جاری ہے۔ حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی کراچی لائی گئی، جہاں اسے لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور پر لے جایا گیا اور فوٹو شوٹ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ٹرافی ٹور کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی لے جایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیگز: