اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفون پر اہم رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور معاشی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے لیے مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پائیدار دوستی ہمیشہ ایک سچے بھائی چارے کی طرح رہی ہے۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر مفاہمت کی ہے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم نے صدر علیوف کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جس پر آذربائیجان کے صدر نے شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں جاری 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔