Get Alerts

ایران ایٹمی پروگرام معطل کرے تو 20 سال تک کوئی اعتراض نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ چین کے بعد بڑا اعلان

ایران ایٹمی پروگرام معطل کرے تو 20 سال تک کوئی اعتراض نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ چین کے بعد بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ چین کے دوران ایران کے جوہری پروگرام پر بڑی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اپنا ایٹمی پروگرام معطل کرنے پر رضا مند ہو جاتا ہے، تو انہیں اس پر 20 سال تک کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کے معاملے پر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اس کے برعکس سابق صدر بائیڈن نے ایران سے انتہائی بری ڈیل کی تھی۔

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بتاتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر تفصیلی اور کھل کر بات چیت ہوئی ہے، اور تائیوان کے معاملے پر چین مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے مبہم انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تائیوان کو ہتھیار دے بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔

تجارتی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ چینی صدر سے امپورٹ ٹیرف کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، البتہ چین اب امریکا سے اربوں ڈالر کا سویابین خریدے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے دوران ان کی چینی قیادت سے کئی اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت اور اتفاقِ رائے ہوا ہے۔

ٹیگز: