گلگت بلتستان کے الیکشن میں ووٹ تقسیم ہوا جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو پہنچا ۔ سلمان حید ر

پی ٹی آئی کے جیتنے والے سب لوگ الیکٹ ایبلز ہیں ۔ علی احمد جان تجزیہ کار

گلگت بلتستان کے الیکشن میں ووٹ تقسیم ہوا جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو پہنچا ۔ سلمان حید ر

لاہور،نیونیوز کے اینکر پرسن سلمان حیدر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بہت زیادہ شفافیت نظر آئی ہے ۔ وہ پروگرام لائیو ود نصراللہ میں گفتگو کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن بہت اچھے انداز میں ہوا ہے ہم ہر پولنگ سٹیشن پر جاسکتے تھے مجھے بہت زیادہ شفافیت نظر آئی ۔

سلمان حید ر کا کہنا تھا کہ ٹھنڈا یخ موسم لیکن پھر بھی عوام کا جوش وجذبہ غیریقینی حد تک دیکھنےمیں آیا ۔خواتین کی شرکت بہت زیادہ تھی وہ اپنے بچوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے آئیں ۔مرد اپنی جگہ پر پرجوش تھے ۔ یہاں پر ایسے لوگ بھی نظر آئے ہیں کہ میاں پی ٹی آئی کا سپورٹر ہے اور بیوی پیپلزپارٹی کی سپورٹ کررہی ہے ۔ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کی طرف سے پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم کو گلگت بلتستان میں استعمال کیوں نہیں کیا ۔ یہاں پر ووٹ بہت زیادہ تقسیم ہوا ہے جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوا ہے ۔ حفیظ الرحمان کی کارکردگی سے علاقے کے بزرگ بہت مطمئن تھے انہوں نے صفائی ستھرائی میں کافی کردار ادا کیا لیکن نوجوان ان سے مطمئن نہیں تھے ۔اس علاقے میں تمام الیکٹ ایبلز جیت کی ضمانت بھی نہیں ہیںٰ کئی لوگ اس الیکشن میں ہارے  ہیں جن کو پچھلے الیکشن میں الیکٹ ایبلز کہا جاتا تھا ۔ 

پروگرام میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ علاقوں میں نتائج ہماری توقعات کے مطابق ہیں اور کچھ میں نہیں ۔ ہمیں کچھ سیٹوں پر اپ سیٹ نظر آرہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ آزادامیدوار کامیاب ہوں گے اور وہ ہمارے ہی ہیں ہمارا ہی ساتھ دیں گے ۔ امید ہے کہ پیپلزپارٹی یہاں پر حکومت بنا نے میں کامیاب ہوجائے ۔ 

تجزیہ کا رعلی احمد جان  نے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے بھی لوگ جیتے ہیں وہ سب الیکٹ ایبلز ہی ہیں ۔ جو لوگ جیتے ہیں وہ ایک کے بعد دوسری پارٹی میں جاتے رہے ہیں ۔دوسال قبل تک یہاں پر تحریک انصاف نام کی کوئی پارٹی نہیں تھی جو لوگ ن لیگ سے پیپلزپارٹی سے ناراض ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو چن لیا ۔ پیپلزپارٹی والے صرف صوبے کو آئینی صوبہ بنانے کی بات کرتے  ہیں اور سی پیک میں ان کا حصہ رکھنے کی بات کرتی ہے ۔ مسلم لیگ ن بنیادی طورپر سرمایہ داروں کی ایک جماعت ہے اس نے سکول عمارتیں سڑکیں بہت اچھے بنائے ہیں انفراسٹرکچر میں کافی کام کیا ہے اس سے آنکھ نہیں چرائی جاسکتی ۔ پاکستان میں کسی بھی جماعت کو مسلسل دوسری بار کامیابی نہیں ملی ۔ ہماری فطرت ہے کہ ہمارا بہت جلد حکومت سے دل بھر جاتا ہے ۔ پیپلزپارٹی کا کم بیک ہوا ہے ۔ن لیگ کو اب تھوڑی ریسٹ چاہئے وہ اگلے الیکشن میں دوبارہ آسکتی ہے ۔ جو جیتے ہیں وہ ہمیشہ اقتدار میں ہی رہنے والے لوگ ہیں ۔