Get Alerts

سونے کی قیمت میں بھاری کمی، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بھاری کمی، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے سستا

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 799 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونا 91 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 83 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔
 
 

ٹیگز: