Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا

کراچی: پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اچانک نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 12 ہزار 946 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے میں دستیاب ہے۔

سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ٹیگز: