روہنگیا مہاجرین میں غیر ملکی امداد کی تقسیم کا ٹاسک بنگلہ دیشی فوج کو دیدیا گیا

روہنگیا مہاجرین میں غیر ملکی امداد کی تقسیم کا ٹاسک بنگلہ دیشی فوج کو دیدیا گیا

کوکس بازار: بنگلہ دیش کی فوج کو روہنگیا مہاجرین میں غیر ملکی امداد کی تقسیم کا ٹاسک دیدیا   گیا۔

جمعہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ میانمار کی سرحد کے قریب کوکس بازار میں قائم مہاجرین کیمپوں میں روہنگیا مہاجرین میں غیر ممالک سے آنے والی امداد فوج تقسیم کرے گی اور اس کی جانچ پڑتال بھی انھیں کو سونپ دی گئی ہے۔

بنگلہ فوج کے لفٹیننٹ کرنل رشید الحسن نے کہا ہے کہ فوج ائر پورٹ سے امداد کو براہ راست مہاجرین کے پاس لیجائے گی اور ان کو تقسیم کیا جائے گا۔بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی تعداد 4 لاکھ ہو چکی ہے جن میں جمعہ کو یونیسف کے مطابق 60 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

یونیسف نے بتایا ہے کہ انھوں نے ان مہاجرین تک صفائی ستھرائی کی اشیاء اور صاف پانی کی ترسیل کے انتظامات تیز کر دیئے ہیں۔ان میں یونیسف کی طرف سے ڈیٹرجنٹ پاؤڈر،صابن،گھڑے،جگ،ڈائپرز اور سینیٹری نپکنز،تولئے اور سینڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں