امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، دفاعی مدد کی پیشکش

امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، دفاعی مدد کی پیشکش

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ جبکہ آرامکوآئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔


تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آرامکوآئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں اور انفرااسٹرکچر پر حملے سے کشیدگی اور عدم اعتماد میں اضافہ ہوگا۔


وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکہ  نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو دفاع میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔