سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے 97 ہزار394 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈالرملکی تاریخ کی نئی بلن دترین سطح 169.20 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلر ز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 56پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر  مہنگا ہونے کے بعدڈالر 169روپے دو پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالرکی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافے سےروپے پر دباؤبرقرار ہے۔

اس سے قبل 26اگست2020کوڈالر168اعشاریہ 43روپےکی سطح تک گیا تھا۔ 4 ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 22 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

سال 2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم  رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں  اضافہ ہو کر 169 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔