سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی :سوئس خاتون سوات پہنچ گئی،قبول اسلام  کے بعد شادی کرلی

 سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی :سوئس خاتون سوات پہنچ گئی،قبول اسلام  کے بعد شادی کرلی

سوات:سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی ،سوئس خاتون سوات پہنچ گئی،قبول اسلام  کے بعد شادی کرلی۔پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔

سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سوئس خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔خاتون نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا اور نکاح کیا جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں