ایشیا کپ، بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی

ایشیا کپ، بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے دی۔ بنگلادیش کے 266 رنز کے  ٹارگٹ کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 259 رنز بناسکی۔ بھارت کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما نے صفر، شبمن گل نے 121، تلک ورما نے 5، کے ایل راہول نے 19، ایشان کشن نے 5، سوریا کمار یادو نے 26، روندر جدیجہ7، اکشر پاٹیل42، شردل ٹھاکر 11، محمد شامی6،پراساد کرشنا صفر سکور کرپائے۔

بنگلا دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے تنظیم حسن شکیب نے دو، مستفیض الرحمان نے تین، شکیب الحسن نے  ایک، مہدی حسن نے دو،مہیدی حسن میراز نے  ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 

 میچ میں بھارت نے  بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا ۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  تنزید حسن نے 13، انعام الحق نے 4،شکیب الحسن نے 80 ،مہدی حسن 13،توحید54،نیسم44،مہدی حسن29،تنزیم حسن شکیب نے14 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کی طرف سے  محمد شامی نے بائولنگ کرتے ہوئے 2وکٹیں،شردل ٹھاکر نے 3 ، پرادیش کرشنا  نے ایک، اکشر پاٹیل نے  ایک، رویندر جدیجہ نے ایک  وکٹ لی۔  

  سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئیں تھیں  بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس  کے بعد  تنزید حسن 14 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں