ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی

لاہور:ایشیا کپ  میں بنگلادیش نے افغانستان کو با آسانی 89 شکست دے دی ۔بنگلادیش کے 335 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ابراہیم زادران 75 اور کپتان حشمت اللہ نے 51 رنز بنائے۔ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز بالکل اچھا نہ ہوا، صرف ایک رنر پر اوپنر رحمان اللہ گرباز آؤٹ ہوگئے، تاہم ابراہیم زدران اور رحمت شاہ کے درمیان 78 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رحمت 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد ابراہیم زادران اورحشمت اللہ نے نصف سنچریاں سکور کی لیکن پھر سیٹ بیٹر ابراہیم زادران 75 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر نجیب اللہ بھی 17 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی طرف سے  بیٹنگ کرتے ہوئے رحمت اللہ گرباز نے ایک، ابراہیم زدران نے  75 ، رحمت شاہ نے33، حشمت اللہ  شاہدی51، نجیب اللہ زدران17، محمد نبی3،گلبدن نبی15، راشد خان 24،،مجیب الرحمان4 سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  تسکین احمد نے 4، شریف الاسلام نے 3، حسن محمد نے 1، مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

 بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔بنگلادیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے ۔ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں سکور کیں۔مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ  مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مصنف کے بارے میں