Get Alerts

ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سینئر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے انہیں حلف دلایا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء برادری کے ارکان اور صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن النجار بھی شریک ہوئے۔

یہ تعین کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

ٹیگز: