توشہ خانہ کا نیب ریفرنس بنے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

توشہ خانہ کا نیب ریفرنس بنے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ہر چیز قانون کے مطابق ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافی نے وزیراعظم شہباز شریف  سے سوال کیا کہ کیا توشہ خانہ کا نیب ریفرنس بنے گا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو گی۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملی گھڑی اور دیگر قیمتی سامان 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کر دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری نے تحائف کی فروخت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ایک ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ عمران خان نے خرید لی، اب ان کی مرضی ہے کہ وہ گھڑی 5 کروڑ میں فروخت کریں یا 10 کروڑ میں کر دیں،اس پر  کوئی اعتراض نہیں بنتا۔

مصنف کے بارے میں