خدیجہ شاہ کےعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ورانٹِ گرفتاری جاری

خدیجہ شاہ کےعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ورانٹِ گرفتاری جاری

لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد  لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے  خدیجہ شاہ کے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ورانٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ 


خدیجہ شاہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے قابلِ ضمانت ورانٹِ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ آج ہی انسداد دہشت گردی عدالت  لاہورنے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں