Get Alerts

تہران میں اہم بیٹھک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی ڈیڈلاک پر گفتگو

تہران میں اہم بیٹھک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی ڈیڈلاک پر گفتگو

تہران : خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم سفارتی مشن پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ تہران ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل اور ان کے ہمراہ آنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔
    دورے کا ایک اہم ترین پہلو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں طویل عرصے سے جاری ڈیڈلاک (Deadlock) کو ختم کرنے کی کوششیں ہیں، جس پر فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت سے تفصیلی بات چیت کی۔
    علاقائی صورتحال: ایرانی قیادت اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے ساتھ ملاقاتوں میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور اس کے علاقائی سلامتی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری و سیاسی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی نئے تنازع کے حق میں نہیں اور تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے کا حامی ہے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی حساس ہے، اور پاکستان ایک کلیدی مصالحت کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ٹیگز: