Get Alerts

ثالثی کے لیے پاکستان صدر ٹرمپ کی پہلی پسند: وائٹ ہاؤس نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تصدیق کر دی

 ثالثی کے لیے پاکستان صدر ٹرمپ کی پہلی پسند: وائٹ ہاؤس نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تصدیق کر دی

واشنگٹن / اسلام آباد: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے صرف پاکستان کی ثالثی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
 ترجمان نے کہا کہ کئی ممالک نے ثالثی کی پیشکش کی لیکن صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات صرف پاکستان کے ذریعے ہوں گے۔ ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ مذاکرات کا دوسرا اہم دور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
 ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا نے سیز فائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی، جبکہ آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔وائٹ ہاؤس نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور پائیدار دوستی پر دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیگز: