Get Alerts

آپریشن 'غضب للحق' کی گونج واشنگٹن تک: امریکی جریدے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کر لیا

آپریشن 'غضب للحق' کی گونج واشنگٹن تک: امریکی جریدے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد / واشنگٹن :فغانستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کا 'آپریشن غضب للحق' کامیابی سے جاری ہے، جس کی بازگشت اب عالمی سطح پر بھی سنائی دے رہی ہے۔ امریکی جریدے ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس آپریشن کو پاکستان کی بڑی عسکری کامیابی قرار دے دیا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستانی فورسز افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہیں۔
 تجزیے میں اس بات کی خصوصی تعریف کی گئی ہے کہ یہ آپریشن اپنی بھرپور طاقت کے باوجود سویلین آبادی کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنا رہا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ 'غضب للحق' نے سرحد پار سے آنے والے خطرات کے خلاف پاکستان کی فوجی کارروائی کی بے پناہ صلاحیت کو دنیا پر آشکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن نہ صرف ٹیکٹیکل لحاظ سے کامیاب ہے بلکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ثابت ہو رہا ہے۔

ٹیگز: