شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی، امریکی وزیرِ دفاع

شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی، امریکی وزیرِ دفاع

پینٹاگون : امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹِس نے خبردارکیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکی سرزمین پر میزائل حملے کی کوشش کی تو مکمل جنگ  ہو گی ،میزائل گوام کی جانب بڑھا تو اسے تباہ کردیں گے۔ پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جِم میٹس نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے ایسی کوئی حرکت کی تو کھیل شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اس وقت تک کسی کو نشانہ نہیں بناتا جب تک وہ خود اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہ ہو۔امریکی وزیرِ دفاع نے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملے کی دھمکی کے متعلق کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ اس قابل ہے کہ وہ چند لمحوں کے اندر یہ جان سکے کہ میزائل کی منزل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پتا چلا کہ واقعی کوئی میزائل گوام کی جانب بڑھ رہا ہے تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں