Get Alerts

افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال، معاشی و سماجی بحران برقرار

افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال، معاشی و سماجی بحران برقرار

اسلام آباد :افغانستان میں طالبان حکومت کے اقتدار میں پانچ سال مکمل ہوگئے، تاہم ملک کو بدستور سنگین معاشی اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔ عالمی رپورٹس کے مطابق غربت، بے روزگاری، محدود روزگار کے مواقع اور انسانی امداد میں کمی نے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بھی افغان عوام کو درپیش معاشی اور سماجی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں غربت، بے روزگاری اور انسانی بحران نمایاں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کے دوران خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی کے حوالے سے عائد پابندیاں بھی عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اگست 2026 تک تقریباً 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں۔

پانچ سال بعد افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بعض پہلوؤں سے بہتری کے باوجود معاشی مشکلات، انسانی ضروریات اور خواتین و لڑکیوں کے حقوق کا بحران بدستور برقرار ہے۔

ٹیگز: