ایک طرف معاشی بحران ،دوسری طرف سیاسی بحران ہے، ملک کو پیپلز پارٹی ہی بچاسکتی ہے : بلاول بھٹو

ایک طرف معاشی بحران ،دوسری طرف سیاسی بحران ہے، ملک کو پیپلز پارٹی ہی بچاسکتی ہے : بلاول بھٹو

 راولپنڈی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ    آج میں اس جگہ موجود ہوں جہاں   شہید بے نظیر بھٹو نے آخری تقریر کی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری نے  لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ    آج میں اس جگہ موجود ہوں جہاں   شہید بے نظیر بھٹو نے آخری تقریر کی تھی۔

ان کاکہنا تھاکہ  ہمارا ملک خطرے میں ہے۔ ملک کو پیپلز پارٹی ہی بچاسکتی ہے ۔ایک طرف معاشی بحران ہے دوسری طرف سیاسی بحران ہے۔ دہشت گردوں کو شکست دی تھی وہ ایک بار پھر سراٹھار ہےہیں۔ہم نے عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے۔ 

پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔ ہمارا معاشی معاہدہ روٹی، کپڑا، مکان دلو ائے گا۔

جو سمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیر اعظم بن رہے  ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں جو چوتھی بار وزیراعظم بننے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ 

عوام ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر نشان لگاکر ساز ش کوناکام بنائیں۔ پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار پلانٹڈ ہیں۔ آپ کو نشان نہ ملنا آپ کی غلطی ہے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ہے۔ آپ نے تیر پرٹھپہ لگانا ہے ہم مل کر شیر کاشکار کریں گے۔ تمام وعدوں پرعمل کرکے ملک کو نئی سمت لے کر جائیں گے۔  ہم سیاسی استحکام دلا سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں