Get Alerts

انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کا اشتراک نوجوانوں کے روزگار کی ضمانت ہے:چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

انڈسٹری میٹس اکیڈیمیا کا انعقاد چیئرمین سپیریئر گروپ چودھری عبدالرحمان کا وژن ، ہمیں پاکستان کو سپیریئر پاکستان بنانا ہے،ایم ڈی سپیریئر گروپ چودھری عبد الخالق

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور سینٹر فار کری ایٹو آرٹس کے زیرِ اہتمام 2 روزہ انڈسٹری میٹس اکیڈیمیا کی اختتامی تقریب ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، بزنس مین اور انڈسٹری نوجوانوں کی سرپرستی نہیں کریں گے تو بچے بے روزگار ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ایم ڈی سپیریئر گروپ چودھری عبد الخالق نے کہا کہ یہ 28 سال کا سفر ہے جو آج کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کے مطابق انڈسٹری میٹس اکیڈیمیا کا انعقاد چیئرمین سپیریئر گروپ چودھری عبدالرحمان کا وژن ہے۔

چودھری عبد الخالق نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو سپیریئر پاکستان بنانا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم، عملی تربیت اور انڈسٹری سے براہِ راست روابط فراہم کرکے انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگز: