Get Alerts

’’سپیریئر فیسٹ 2026‘‘ کا مقصد تفریح کےساتھ  فنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر  چودھری عبدالرحمان

’’سپیریئر فیسٹ 2026‘‘ کا مقصد تفریح کےساتھ  فنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر  چودھری عبدالرحمان

لاہور : سپیریئر فیسٹ 2026 کا میدان سج گیا ہے، جہاں طلباء و طالبات کو نہ صرف تفریح کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کی فنی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا مقصد ہے۔ اس شاندار ایونٹ میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے سپورٹس گالا کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ "سپیریئر کوئی عام کالج نہیں، یہاں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت اور کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔ ہم طلبہ کو سکھاتے ہیں کہ ہار کو جیت میں کیسے بدلا جائے، ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ہار کر کھڑا نہ ہونا اصل مسئلہ ہے۔ ہم سب پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان ہیں، لیکن سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔"

سپیریئر فیسٹ 2026 کا مقصد طلباء کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، اور اس ایونٹ کا اہم مقصد بچوں کو اپنی مٹی اور ثقافت سے جوڑنا بھی ہے۔ اس تقریب میں مختلف صوبوں کے ملبوسات میں ملبوس طلباء و طالبات اپنے صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کر رہے ہیں، اور مختلف ثقافتی پرفارمنسز پیش کر رہے ہیں۔

ایونٹ میں کشمیر ہائوس اور سندھ ہائوس کے مارچ پاسٹ بھی سلامی کے چبوترے سے گزر رہے ہیں، جبکہ کشمیر کی ثقافت کو عکاسی کرتے ہوئے طالبات "ہیون آن ارتھ" کی پرفارمنس پیش کر رہی ہیں۔ سپیریئر گروپ آف کالجز کی جانب سے پاک فوج کے نوجوانوں کو سلام پیش کرنے کی پرفارمنس بھی دکھائی گئی۔

سپیریئر فیسٹ 2026 کے اس رنگین اور جاندار ایونٹ میں طلباء کے مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ سپیریئر گروپ کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح، ثقافت اور کھیلوں کو ایک خوبصورت امتزاج فراہم کیا ہے، جو سپیریئر کے طلباء کے لیے ایک منفرد تجربہ بن چکا ہے۔ 

ٹیگز: