بم دھمکی ملنے کے بعد لفتھانزا کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا

بم دھمکی ملنے کے بعد لفتھانزا کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا

فرینکفرٹ: امریکی شہر ہیوسٹن سے فرینکفرٹ کے لیے جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا کی پرواز 441 کا رخ اُس وقت موڑ دیا گیا جب اس میں بم نصب کرنے کی ایک دھمکی سے پائلٹ کو مطلع کیا گیا۔

اِس پرواز کو فوری طور پر نیویارک سٹی کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اتار دیا گیا۔ جہاز اور مسافروں کے سامان کی مکمل تلاشی لینے کے بعد بتایا گیا کہ جہاز پر کوئی بم نصب نہیں تھا۔ بم نصب کرنے کی فرضی اطلاع ہیوسٹن میں ہوائی کمپنی کے دفتر میں دی گئی تھی۔

تمام مسافروں کو ہوائی جہاز سے ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک مسافر کے مطابق ہیوسٹن سے روانہ ہونے کے کوئی تین گھنٹے بعد پائلٹ نے ہوائی جہاز کا رخ موڑنے کا اعلان کیا تھا.

مصنف کے بارے میں