تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ محمد حسنین اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 
ویسٹ انڈیز سکواڈ کی قیادت نکولس پورن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، شامار بروکس، رومین پاول، اوڈین سمتھ، روماریو شیپرڈ، ڈومینک ڈریکس، ہیڈن والش، اوشین تھامس اور گوداکیش موتی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز سکواڈ میں شامل مزید کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث ٹیم میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی کیساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور آج کے میچ میں فتح کی صورت میں سیریز کلین سویپ کر لے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔